سوشل میڈیا شہرت پائیدار کیریئر کی ضامن نہیں: شان شاہد

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایت کار شان شاہد نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے کری ایٹرز کے مین اسٹریم شوبز میں قدم رکھنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ عارضی مقبولیت کو طویل مدتی کامیابی سمجھنے کے بجائے فن کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی کاسٹنگ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شان شاہد نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’آپ کا کیمرہ، آپ کا سرکس! جو چاہیں کریں، میرا اس پر کوئی کنٹرول نہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ راتوں رات ملنے والی شہرت کی پہلی لہر جتنی ہی شدید کیوں نہ ہو، اگر اس کے پیچھے حقیقی ہنر اور باقاعدہ تربیت موجود نہ ہو تو وہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے فوری کامیابی کو شوبز کے لیے المیہ قرار دیتے ہوئے استاد مہدی حسن اور ملکہ ترنم نور جہاں کی مثال دی، جن کا فن باقاعدہ ریاضت اور تربیت کی بدولت دہائیاں گزرنے کے بعد بھی زوال پذیر نہیں ہوا۔پاکستان میں اس وقت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور روایتی شوبز کے درمیان کا فرق تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ متعدد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز ڈراموں کے بعد فلموں میں جگہ بنا رہے ہیں، جن میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ بھی شامل ہیں جو اداکارہ امر خان کے ساتھ سید فیصل بخاری کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed