بالی وڈ فلم کوئی مل گیا میں بٹو سردار کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے سابق چائلڈ آرٹسٹ انوج پنڈت شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوج پنڈت شرما نے اپنی دیرینہ دوست پربھجوت کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ اداکار نے اپنی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انوج پنڈت شرما کی اہلیہ پربھجوت صحت اور تندرستی سے متعلق ایک ویب سائٹ کی بانی ہیں جبکہ وہ فٹنس کے شعبے میں بھی سرگرم ہیں۔
واضح رہے کہ انوج پنڈت شرما نے 2003 میں ریلیز ہونے والی ہریتھک روشن کی سائنس فکشن فلم ’کوئی مل گیا‘ میں بٹو سردار کا کردار ادا کیا تھا، جس کے ذریعے انہیں بطور چائلڈ آرٹسٹ پہچان ملی۔
اداکاری کے میدان میں انوج پنڈت شرما دیگر فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں بھی کام کرچکے ہیں، جن میں ’سلام انڈیا‘، ’چھٹنکی‘ اور ’ٹوٹل سیاپا‘ شامل ہیں۔







