
ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز)پشاور
پاکستان ٹیلی ویژن کی 62ویں سالگرہ 26نومبر 2026ء کو منعقد ہو رہی ہے ۔پی ٹی وی چینل جنہوں نے ایک کمرے سے آغاز کیا ہوا تھا آج الحمدللہ اس کے بے شمار چینل بن گئے ہیں۔ اگر علاقائی زبانوں کی بات کی جائے تو اس میں زیادہ تر کریڈٹ وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سیکرٹری اطلاعت و نشریات اور ایم ڈی پی ٹی وی اشفاق احمد خلیل کو یہ کریڈٹ جا رہے ہیں کہ جب سے ان دونوں نے پی ٹی وی کا چار سنبھالا ہے علاقائی زبانوں کی پروگرام میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور پی ٹی وی کے سٹوڈیو دوبارہ آباد ہونا شروع ہو گئے اگر پشاور سینٹر کی بات کی جائے تو یہاں سے مختلف نئے نئے پروگرام پی ٹی وی نیشنل پر شروع ہو چکے ہیں جن میں میوزک کے پروگرام ٹنگ ٹکور میگزین پروگرام کلیوال رنگونہ اور کل ترد پختونخواہ کے نام سے اچھے پروگرام اسی طرح پوڈکاسٹ کے نام سے جوند رنگ اور ان کو پروگرام آج دی شام اور پی ٹی پشاور سے پہلی دفعہ خواتین دختران خیبر پختون خواہ کے ہوا کی بیٹی کے نام سے ایک بہت خوبصورت پوڈکاسٹ پروگرام شروع ہو چکا ہے چترالی زبان میں دستار چترال کے نام سے ہر ہفتے کو ایک پروگرام نشر ہو رہا ہے کرنٹ افیر کی بھی مختلف پروگرام پشاور سنٹر سے نشر ہو رہے جب سے جی ایم پی ٹی وی ابراہیم کمال نے چار چ سنبھالا ہوا ہے پی ٹی وی کی مارکیٹنگ میں روز بروز بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ایم ڈی پی ٹی وی اشفاق احمد خلیل کی کوششوں سے پی ٹی وی پشاور سنٹر کے جو مشہور اردو ڈرامے تھے پی ٹی وی پشاور سینٹر نے ان کو پشتو زبان میں ڈب کرنا شروع کر دیا ہے ان تمام کاموں کا کریڈٹ وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات عطا اللہ تارڑ کو اور ایم ڈی پی ٹی وی اشفاق احمد خلیل کو جاتا ہے۔پی ٹی وی پشاور سینٹر نے پہلی دفعہ خواتین کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے اس کی کمپیئر صدارتی ایوارڈ یافتہ بشری فرخ ہیں جو کاروان ہوا دختر خیبر پختونخوا کے نام سے اردو ہند کو پشتو تینوں زبانوں میں شروع ہو چکا ہے جس میں خیبر پختونخواہ کے نام گرامی خواتین شرکت کر رہی ہے یہ پہلی دفعہ پھر ٹی پشاور سینٹر کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔سامعین کرام! 26 نومبر1964ء کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ٹی وی کی پہلی نشریات آن ایئرہوئی اور یوں پی ٹی وی کا خواب حقیقت بن گیا۔مشرقی پاکستان کے دارالحکومت ڈھاکہ میںپی ٹی وی کا دوسرا سنٹر قائم کیا گیا اور وہاں سے 1965ء میں ٹرانسمیشن کا آغاز کیا گیا ۔یہ دور براہِ راست پروگرام نشر کرنے کا تھا۔1965ء میںراولپنڈی /اسلام آباد میں تیسرا اور 1966ء میں کراچی میںپی ٹی وی کا چوتھا سنٹر قائم کیا گیا۔بعد ازاں 1974ء میں پشاور اور کوئٹہ سنٹر ز کا بھی آغاز ہوا۔1961ء میں پاکستان کے معروف صنتکارسیّد واجد علی نے Niponالیکٹرک کمپنی کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدہ کیا اور انجینئر عبدالرحمن کوٹی وی پراجیکٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔1961ء میں NEC کے اشتراک سے ٹیسٹ ٹرانسمیشن کی سیریز ٹیسٹ کی گئی جس کے بعد صدر ایوب خان نے انجینئر عبدالرحمن کی وزارتِ اطلاعات کے تحت تقرری کی اور جنھوں نے ملک میں ٹی وی کے قیام کے حوالے سے کام کیا۔RGAکے بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی اپنی ساخت کے اعتبار سے کسی میز کی طرح دکھائی دیتی تھی۔سکرین کو محفوظ رکھنے کے لئے لکڑی کے ساختہ اس ڈبے میں دوپٹ پر مشتمل خوب صورت ڈیزائن کے حامل دروازے بھی لگے ہوتے تھے۔تب ریموٹ کا کوئی تصور نہیں تھا۔ٹی وی کی نشریات انٹینا کے ذریعے دیکھی جاتی تھیں۔اور اگر بارش یا آندھی آجاتی تو لکڑی کے بانسوں پر بندھے یہ انٹینے اکثر چھتوں کی منڈیروں پر اوندھے منہ پڑے ہوتے۔جن گھروں میںٹی وی سیٹ ہوتے وہاں شام کو ہی محلے دار جمع ہونا شروع ہو جاتے ۔1976ء میں پی ٹی وی نے اپنا رنگ بدلا اور اس کی نشریات بھی رنگین ہوگئیںاور بڑے ڈبے کی جگہ مختلف سائز کے رنگین ٹی وی گھر کا فرد بن گئے۔ٹی وی کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور اس کے مختلف پروگرامز اور ڈراموں وغیرہ کے لیے با صلاحیت فن کاروں کی اہمیت بھی بڑھ گئی۔ 1987ء میں پاکستان ٹیلی ویژن اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا۔جس میں ٹی وی کے مختلف شعبوں کی تعلیم وتربیت دی جاتی تھی۔80ء کی دہائی تک پاکستان میں ٹی وی کی مقبولیت اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی۔نشریات کا دورانیہ بھی بڑھ چکا تھا۔اب براہِ راست پروگراموں کی بجائے پروگرام اور ڈرامے ریکارڈ کر کے نشر کرنے کی سہولت میسر تھی جس سے ٹی وی پروڈکشن کی کوالٹی میں بھی بہت حد تک نکھار آچکا تھااور پی ٹی وی کا ڈراما اپنی مستندسا کھ بنا چکا تھا۔80ء کی دہائی میں ہی پی ٹی وی پر صبح کی نشریات کا باقا عدہ آغاز ہوا۔جنرل ضیاء الحق کے طویل اقتدار کے خاتمے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آنے کے بعد 1988ء میں شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے تحت پہلا سیمی گورنمنٹ ٹی وی نیٹ ورک پیپلز ٹیلی ویژن نیٹ ورک (PTN)کے نام سے شروع ہوا جس کا نام بعد ازاں STN(شالیمار ٹیلی ویژن نیٹ ورک )رکھ دیا گیا۔اسلام آباد کے بعد ایس ٹی این نے کراچی اور لاہور سے بھی اپنی نشریات کا آغاز کیا۔1990ء کے دہائی میں ملک بھر سے اس کی نشریات شروع ہوگئیں۔1990ء میں STNکے ایک پرائیویٹ کمپنی انٹر فلو کے ساتھ معاہدے کے بعد ملک میں پہلے پرائیویٹ ٹی وی چینل ”این ٹی ایم”(نیٹ ورک ٹیلی ویژن مارکیٹنگ)کا آغاز ہوا۔اوراسی چینل کے ذریعے ملک میں پہلی مرتبہ سی این این اور بی بی سی کی نشریات بھی دیکھی جانے لگیں۔پاکستان ٹیلی ویژن نے بیرونِ ملک موجود پاکستانیوں تک اپنے پروگرامز، ڈرامے اور دیگر نشریات پہنچانے کے لیے 1992ء میں ایک اہم قدم اُٹھا یا اور ”پی ٹی وی ٹو” کے نام سے پہلے سیٹلائٹ چینل کا آغاز کیا گیا۔بعد ازاں 1998ء میں اس کا نام پی ٹی وی ورلڈ رکھ دیا گیا۔1998ء میں این ٹی ایم مالی خسارے کے باعث بند ہو گیااور اس کے ساتھ ہی این ٹی این بھی بند ہو گیا۔1999ء میں پی ٹی وی اور ایس ٹی این نے مل کر ”چینل تھری” کے نام سے نئے چینل کا آغاز کیا۔ جس کی باقاعدہ نشریات کا آغاز 2001ء میں ہوا 2002ء میں پرویز مشرف حکومت نے پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو کام کرنے کی اجازت دی۔اس میں نجی چینلز کو اپنی خبریں اور حالاتِ حاضرہ کے پروگرام پیش کرنے کی بھی اجازت شامل تھی ورنہ اس سے قبل واحد نجی چینل این ٹی ایم کو بالخصوص خبرنامے اور کرنٹ افیئرز پر پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔”انڈس وژن”کو پاکستان کا پہلا پرائیویٹ سیٹلائٹ چینل ہونے کے اعزاز حاصل ہے۔”اے آر وائی ڈیجیٹل ””جیو” ”ہم”اور دیگر بعد میں شروع ہوئے۔2005ء میں پی ٹی وی اور ایس ٹی این کا مشترکہ چینل تھری بند ہو گیا۔اے ٹی وی پاکستان کا واحد چینل تھا جس کی نشریات سیٹلائٹ اور زمینی دونوں سطح سے آن ایئر کی گئیں۔2007ء میں پی ٹی وی کو ”پی ٹی وی ہوم” کا نام دے دیا گیا اور ”پی ٹی وی ورلڈ”کو بند کر دیا گیا تاہم 2012-13ء میں ”پی ٹی وی ورلڈ”کو صرف انگریزی اور سیٹلائٹ چینل بنا کر دوبارہ شروع کر دیا گیا۔2007میں ”پی ٹی وی نیوز”کا آغاز ہوا۔اس کے بعد ”پی ٹی وی سپورٹس”شروع کی گیا۔2009ء میں امریکا اور یورپ کے ناظرین کے لیے پی ٹی وی گلوبل شروع کیا گیا۔پاکستان میں 2003ء میں ٹی وی کی دنیا میںانقلاب آیا۔ پرائیویٹ چینلز نے ریاستی ٹی وی کی اجارہ داری ختم کر دی ۔2003ء میں ہی میر ظفر اللہ خان جمالی کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں 66پرائیویٹ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کمپینزکو لائسنس جاری کیے گئے۔ٹی وی جو کبھی اپنے ناظرین کے لیے اطلاعات کی فراہمی اور تفریح کا ذریعہ تھا اب ایک ایسی ”بُری لت” بن چکی ہے جس کے لیے اگر یہ کہا جائے کہ ”چھٹتی نہیں کا فرمنہ کو لگی ہوئی” تو غلط نہ ہوگا۔ٹی وی کا کام ناظرین تک درست اطلاعات کی فراہمی اور تفریح فراہم کرنا ہے۔نہ کہ اطلاعات کے نام پر ملک میںغیر یقینی صورتِ حالات پیدا کرنا۔حکومتیں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے چھوٹی اوربڑی سکرین کی طاقت کو بھر پور اور موئثر انداز میں بروئے کار لاتی ہیں۔مگر بد قسمتی سے پاکستان میں یہ دونوں میڈیم شتر بے مہار اور تمام تر اخلاقی و معاشرتی پابندیوں سے آزاد ہی نظر آتے ہیں۔پاکستان میں ٹی وی چینلز کی موجودہ روش کو دیکھ کر یہ قطعی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ چھوٹی سکرین معاشرے کی اصلاح اور تعلیم وتربیت میں کسی قسم کا کردار ادا کر رہی ہے۔فلم انڈسٹری طویل عرصہ بعد اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔مگر اس میں بھی کمرشل ازم کا پہلو نمایاں ہے۔معاشرتی مسائل اور خرابیوں کو انتہائی بھونڈے انداز میں پیش کرنا ماضی میں بھی ہماری فلم کا وتیرہ رہا ہے۔ اس کے بعد معاشرے کی اصلاح کی جو ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانا ہوگا۔تب ہی ہمارے ٹی وی کا مستقبل ماضی جیسا مہذب اور پُر وقار
ہو سکتا ہے۔







