مریم نواز کا پنجاب کے ہر ڈویژن میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کینسر اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بلاامتیاز سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں اور میرٹ کے فروغ کو ترجیح دی گئی ہے۔ گزشتہ سال 10 کروڑ افراد نے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل کی۔

انہوں نے ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں جتنی تنخواہ دی جائے کم ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت اس بات کی گواہی دیں گے کہ انہوں نے آج تک کسی شخص کو ڈاکٹر بھرتی کرنے کی سفارش نہیں کی۔ ان کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر ملازمتیں ملیں۔

خواتین کے تحفظ کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ معاملہ ان کی ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ہراسانی کے خلاف شکایات درج کرانے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خواتین بلاجھجک اپنی شکایات رپورٹ کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed