بیرسٹر گوہر کا چیف جسٹسز سے ملاقاتیں بحال کرانے کا مطالبہ

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹسز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی بحالی اور ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مداخلت کی اپیل کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کی حیثیت سے چیف جسٹسز کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں۔ ان کے مطابق درخواست جمع کرائے ہوئے 10 روز گزر چکے ہیں، تاہم متعلقہ حکام سے اب تک مقدمات کی تفصیلات طلب نہیں کی گئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بہت کچھ ہو چکا ہے، اب عدالتوں کو بند دروازے کھولنے چاہئیں اور کم از کم ان کی ملاقاتیں بحال کرائی جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ ان کے اہل خانہ اور وکلا کو ان سے ملنے کی اجازت مل سکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ علیمہ بی بی جیل میں کیوں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے مقدمات کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہیے تاکہ عدالتی کارروائی عوام کے سامنے آسکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed