ویڈیوز

پشاور کے علاقے عید گاہ کالونی میں ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سوار ڈکیت شہری سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شہری کو بیگ لٹکائےگھر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو گلی میں آتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

2 ڈاکوؤں میں سے ایک موٹرسائیکل سے اتر کر شہری کے پیچھے گھر میں داخل ہوتا ہے جب کہ  کچھ دیر بعد ڈاکو بیگ ہاتھ میں لیے گھر سے باہرآتا ہے۔

شہری ولید کے مطابق وہ بینک سے 20 لاکھ روپے نکال کر گھر پہنچے تھے کہ ڈاکو گن پوائنٹ پر رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔