شردھا کپور 8 کلو گھنگھرو پہن کر رقص کرتے زخمی

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم ’ایٹھا‘ کے ایک گانے کی تیاری کے دوران 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر رقص کرنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔ فلم کے ہدایت کار لکشمن اتریکر نے اداکارہ کی محنت اور کام سے لگن کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز لکشمن اتریکر نے فلم کے گانے ’جی جی رے جی‘ کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور کی پیشہ ورانہ لگن کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ شردھا کپور نے مہاراشٹر کے روایتی رقص ’تماشا‘ اور ’لاوانی‘ کو سیکھنے کے لیے بھرپور محنت کی۔ اداکارہ فلم میں معروف فنکارہ وتھابائی بھاؤ مانگ نارائن گاؤں کر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم ساز کے مطابق گانے کی عکس بندی کے لیے مڈھ آئی لینڈ پر ایک شاندار سیٹ تیار کیا گیا تھا، جس پر کام کرنے کے لیے کئی ہفتوں تک تیاری کرنا پڑی۔

لکشمن اتریکر نے بتایا کہ شردھا کپور نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی۔ وہ روزانہ تقریباً 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر رقص کی مشق کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں ان کے پاؤں سوجھ جاتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کا پہلا دن معمول کے مطابق گزرا، تاہم دوسرے روز شردھا کپور کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوگیا، جس کے باعث عکس بندی روکنا پڑی۔

فلم ساز کے مطابق بعد ازاں ایک ماہ کا وقفہ لیا گیا اور اس کے بعد گانے کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed