حیدرآباد: حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کیلئے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے کسی کھلاڑی کو منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرنچائز کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترجمان نے تصدیق کی کہ حیدرآباد کنگز مین پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ کے عمل میں حصہ نہیں لے گی۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹ سائننگ کیلئے 23 نومبر آخری تاریخ مقرر تھی، تاہم فرنچائز نے اس دوران کسی بھی کھلاڑی کو براہ راست منتخب نہیں کیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ پی ایس ایل کی متعدد دیگر فرنچائزز ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد کنگز مین نے اس مرحلے میں کسی کھلاڑی کو پک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔







