آبنائے ہرمز میں دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ

ایران نے آبنائے ہرمز میں دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے استثنی دیدیا۔ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم نے کچھ دوست ممالک کو استثنی دیا ہوا ہے۔ وزارت خارجہ اس استثنی کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔ کاظم جلالی نے کہا کہ دوسرا فریق مذاکرات چاہتا ہے تو ہم بھی مذاکرات کریں گے لیکن اگران کا شوق جنگ کرنے کا ہے تو ہم بھی جنگ کیلئے تیار ہیں۔قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو موصول ہو گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حامد رضا کا کہنا تھا کہ رقم مرکزی بینک کے اکائو نٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ آمدنی کس سے اور کیسے وصول کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed