بھانہ ماڑی میں بچوں کی لڑائی پر نوجوان قتل

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز 24 اپریل 2026 کو دن تقریبا 2 بجے مشتاق آباد، مسجد اکبر کے قریب گلی نمبر 3 میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 26 سالہ خیال محمد ولد وسیم، قوم مہمند، حال سکنہ گل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔مدعی مقدمہ اور مقتول کے بھائی دوست محمد کے مطابق وہ نماز جمعہ کے بعد گھر میں موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ اسی دوران اس کا بھائی زخمی حالت میں گھر کے اندر داخل ہوا اور گر پڑا۔ اس نے بتایا کہ پڑوسی مسعود ولد مختیار نے بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے تنازع پر اس پر فائرنگ کی۔زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی یکہ توت، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اور دیگر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed