پشاور کے علاقے تھانہ شاہپور کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ 23 اپریل 2026 کو رات تقریبا 10 بجکر 15 منٹ پر کبوتر چوک کے قریب، مقتول کی فروٹ دکان کے سامنے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عزیر اللہ ولد رفع اللہ (عمر تقریبا 31/32 سال)، سکنہ افغانستان حال پہاڑی پورہ کے نام سے ہوئی ہے۔مدعی مقدمہ بشیر ولد فضل جان (مقتول کا قریبی رشتہ دار) کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع پر آئے اور اسلحہ آتشیں سے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عزیر اللہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی وجہ عناد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس نے واقعہ کی دفعات 302، 324 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چمکنی، ایس ایچ او تھانہ شاہپور اور دیگر تفتیشی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور جائے وقوعہ سے خون کے نمونے اور خول کارتوس اکٹھے کر لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ مختلف پہلوں پر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔







