محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ سابقہ اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاور نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوام ہزاروں روپے بجلی اور گیس کے بل جمع کرتے ہیں مگر محکمہ بجلی اور سوئی گیس عوام کے ساتھ مسلسل ظلم کر رہے ہیں پشاور کے عوام کا صبر لبریز ہو چکا ہے اگر بجلی والوں نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی اور اسی طرح سوئی گیس والے بھی ظلم بند کریں عوام کو گیس کی سپلائی فراہم کرے ورنہ بہت جلد پشاور کے عوام پورے پشاور کو جام کریں گے جس کی تمام ذمہ داری محکمہ وابدہ اور سوئی گیس کہ اعلی حکام پر عائد ہوگی عوام ان دونوں محکموں کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں خواتین بچے بوڑھے جوان ان دونوں محکموں کو بد دعائیں دے رہے ہیں وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے







