صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے گریڈ17 کے مختلف اضلاع میں تعینات 18 اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد عمران کو مہمند، خرم بوٹا کو ایبٹ آباد سے بٹگرام ،سعد نواز خان کو ایبٹ آباد سے پشاور ، محمد الیاس خان کو سوات سے شانگلہ ، مس رابیل افسر کو مانسہرہ سے ہری پور، حارث خان کو مانسہرہ سے مردان،حیدرعلی کو شانگلہ سے مردان، محمد الیاس خان کو سوات سے شانگلہ،ارشدعلی کو سوات سے نوشہرہ ،ماجد علی کو سوات سے شانگلہ، طاہر علی کو مردان سے چارسدہ ، الطاف احمد کو مردان سے سوات ،مس حمیرا مراد کو نوشہرہ سے ڈائریکٹریٹ اف پراسیکیوشن، شہزاد احمد کو پشاور سے مہمند ، نیلم سلطانہ کو پشاور ، قاضی مجاہد الرحمان کو بٹگرام سے ہری پور ، لیلی فرمان کو چارسدہ سے ڈائریکٹوریٹ ،۔قمر النسا کو پشاور اور محمد فاروق کو دیر اپر سے دیر لوئر تبدیل کر دیا گیا۔







