خیبرپختونخوا نارکوٹیکس کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2022ء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کردی گئی۔ رٹ درخواست منشیات کیس میں سزا یافتہ قیدی اقبال شاہ کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی۔ رٹ میں وفاقی ، صوبائی حکو مت ، ائی جی جیل خانہ جات اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت قیدیوں کی معافی اور پروبیشن پر پابندی غیر آئینی ہے ترمیمی ایکٹ کے تحت منشیات کیسز میں سزا یافتہ افراد کو معافی سے محروم رکھنا امتیازی سلوک ہے ایکٹ کی دفعہ 9 اے بنیادی انسانی حقوق اور آئین کے آرٹیکل 25 کے منافی ہے ۔عدالت متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا پی ڈی آر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیں کیونکہ اسے لاہور کی ٹرائل کورٹ نے منشیات کیس میں 9 سال قید کی سزا سنائی تھی درخواست گزار کے مطابق جیل میں بہتر طرز عمل کے باوجود اسے قانونی رعایت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔رٹ میں سزا میں معافی اور پیرول پر رہائی کا حق دینے کی استدعا کی گئی ہے







