امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر ایران کا احتجاج

ایران نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے۔ایران کے اقوامِ متحدہ میں سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران امریکا کی جانب سے خلیج فارس کے 5 عرب ممالک کی فضائی حدود اور سرزمین کے غیر قانونی استعمال پر عالمی ادارے سے شدید احتجاج کیا ہے۔امیر سعید ایروانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے خطوط میں یہ موقف پیش کیا۔یو این میں ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، یو اے ای، سعودیہ اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، ان ممالک کی عالمی ذمہ داری ہے کہ اپنی زمین تیسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ایران کا کہنا تھا کہ ایف 16، ایف 22، ایف 35، اواکس اور پی 8 اے طیاروں نے ایران پر حملوں میں عرب سرزمین استعمال کی، امریکا اور اسرائیل کی "بلا اشتعال جارحیت” 28 فروری کو فضائی حملوں سے شروع ہوئی، جن میں سینئر ایرانی عہدیداروں اور کمانڈرز کو قتل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے خطے بھر میں امریکی اور اسرائیلی حساس و اسٹریٹجک اہداف پر 100 کامیاب جوابی حملوں کی لہریں چلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed