ہوم الون کا نیا سیکوئل، میکالے کلکن کی واپسی

ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ہوم الون‘ کے مداحوں کے لیے خوش خبری سامنے آگئی ہے، فلم کے نئے سیکوئل کی تیاری کا امکان ہے جس میں اصل فلم کے مرکزی اداکار میکالے کلکن ایک بار پھر اپنے مشہور کردار میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق 46 سالہ میکالے کلکن نے رواں سال ڈزنی حکام کو نئی فلم کا تصور پیش کیا تھا، جسے مبینہ طور پر منظوری مل چکی ہے۔

نئی فلم میں میکالے کلکن ایک مرتبہ پھر کیون میک کالسٹر کا کردار ادا کریں گے، تاہم اس بار کہانی کا مرکزی زاویہ ایک باپ کی زندگی کے گرد گھومے گا۔

فلم کی کہانی اور پروڈکشن کے معاملات میں سیٹھ روگن اور ایون گولڈ برگ بھی شامل ہوں گے۔

میکالے کلکن اس سے قبل بھی نئے سیکوئل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق وہ ایسی کہانی دیکھنا چاہتے ہیں جس میں کیون اب خود ایک باپ بن چکا ہو اور اس کا بیٹا اسے گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مختلف دلچسپ جال بچھائے۔

دوسری جانب اصل فلم کے ہدایتکار کرس کولمبس نے نئے سیکوئل کے خیال سے اختلاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 35 سال پرانی کامیابی کو دوبارہ تخلیق کرنے کی کوشش کرنا ایک غلطی ہوگی۔

واضح رہے کہ ’ہوم الون‘ پہلی مرتبہ 1990 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔ فلم کا دوسرا حصہ 1992 میں ریلیز ہوا، جس نے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed