چارسدہ پولیس کی کارروائی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار

چارسدہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ رفعت اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی نصراللہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی بسم اللہ جان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت چھاپہ مار کارروائی کی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پستول اور درجنوں کارتوس بھی برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ ضلع میں ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس خطرناک عمل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed