پاک روس تعلقات میں تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری پر پیش رفت متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کے دورے کو انتہائی اہم اور تاریخی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کے ذریعے پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستانی سفیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ترجیحات میں سیاسی روابط کے ساتھ تجارت، عوامی سطح پر رابطوں، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔ مجوزہ معاہدوں میں ان مختلف شعبوں سے متعلق امور کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed