نئے صوبوں کے قیام پر بیرسٹر گوہر کا مؤقف

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے متعلقہ صوبائی حکومتوں کی قرارداد اور دو تہائی اکثریت کی حمایت کو لازمی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہوسکتا، نئے صوبے کے قیام کے لیے صوبائی حکومتوں کی دو تہائی اکثریت کی حمایت درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہدایات لے کر آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے متضاد بیانات کو نورا کشتی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed