شہباز شریف کے دورۂ روس میں 16 معاہدے متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جن کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوشش کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کے دورۂ روس کو اہم اور تاریخی قرار دیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترجیحات میں سیاسی روابط کے ساتھ تجارت، عوامی سطح پر رابطوں، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانا بھی شامل ہے۔

فیصل نیاز ترمذی کے مطابق دورے کے دوران جن معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، ان میں مذکورہ تمام شعبوں سے متعلق مختلف امور شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور بالخصوص توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں پر پیش رفت کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed