پشاور: روزنامہ مشرق سے وابستہ معروف اور سینئر صحافی سید سلطان شاہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
خاندانی و صحافتی ذرائع کے مطابق سید سلطان شاہ کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کا شمار پشاور کے ممتاز اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا۔
مرحوم سید سلطان شاہ کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے پشاور کی حاجی کیمپ کمبوہ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔







