عمرہ زائرین میں 22 فیصد سے زائد اضافہ، پاکستان پہلے نمبر پر آگیا

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین میں پاکستانی زائرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں سال حج کے اختتام کے بعد 15 ذوالحج 1448 ہجری سے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوا، سیزن کے پہلے ڈیڑھ ماہ، یعنی 29 محرم 1448 ہجری تک، 9 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے تقریبا 2 لاکھ افراد عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچے، جو تمام ممالک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے بعد انڈونیشیا سے تقریبا 1 لاکھ 70 ہزار اور عراق سے 1 لاکھ 30 ہزار معتمرین سعودی عرب آئے۔سعودی حکام نے بتایا کہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا گیا تھا۔ عمرہ ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027 ) مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری ((23 مارچ 2027 )ہوگی۔وزارت کے مطابق عمرہ زائرین کی سعودی عرب سے واپسی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری ( 7 اپریل 2027 )مقرر کی گئی ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تمام معتمرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن، ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔دوسری جانب پاکستان میں بھی آئندہ حج کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اب تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد آن لائن رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ ان میں 2 لاکھ 46 ہزار افراد نے سرکاری حج سکیم جبکہ 94 ہزار افراد نے نجی حج اسکیم کا انتخاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed