لاہور ‘وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب فائرنگ

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور فائر کردئیے، نوجوان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے انہیں اوور ٹیک کیا اور کار سے باہر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی ،نوجوان نے پانچ فائرکئے ۔ ان کے بقول ان کے سٹاف نے گاڑی کا پیچھا کیا، اس کا نمبر نوٹ کیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ انہیں نشانہ نہیں بنایا گیا اور نوجوان کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کی گاڑی میں وفاقی وزیر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے میں محفوظ رہے اور لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ حملہ نہیں بلکہ ہوائی فائرنگ کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed