بنوں آپریشن جاری’ سرحد پار سے کرم پر حملہ پسپا’ باجوڑ میں مارٹر گولہ گر گیا

ضلع بنوں کے علاقے گائوں گریڈہ شاہ جہاں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور پاک فوج نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او)کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک جبکہ آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال کی نگرانی میں کی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور پاک فوج نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران پاک فوج نے علاقے کا موثر محاصرہ کرتے ہوئے اہم مقامات پر بلاکنگ پوزیشنز قائم کیں تاکہ فرار کے تمام ممکنہ راستے بند کیے جا سکیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، متعدد میگزین اور ایک بینڈولیئر برآمد کیا گیا۔بیان کے مطابق مزید کارروائی میں آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جنہیں مشترکہ تکنیکی تفتیش کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)اور ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مطلوب مبینہ دہشت گرد کمانڈر زرگل عرف انکل کے گھر سے دو ہونڈا سی ڈی-125 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بھی برآمد کیا گیا۔بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed