بالا کوٹ میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ،4افراد جاں بحق

مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی کے قریب ڈمناریاں کے مقام پر سیالکوٹ سے آنے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ سے آنے والے سیاحوں کی چنگان گاڑی رجسٹریشن نمبر AGJ-957)بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم سے ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شہروز ولد ساحر، جنید ولد سہیل (ڈرائیور)اور دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ تنویر ولد خرم زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کردیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے تمام متاثرین کو کھائی سے نکال کر کیوائی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بالاکوٹ منتقل کردی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed