حافظ طاہر اشرفی کا مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ طاہر اشرفی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوس کے ساتھ یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ ہر چند ماہ بعد جمعیت علما اسلام (ف) کے چند افراد الزام تراشی کی ایک نئی مہم شروع کر دیتے ہیں۔ پھر وہ عام کارکن، جسے گالی، بدتمیزی اور بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں سکھایا گیا، اسی مہم کا حصہ بن جاتا ہے۔چیئرمین پاکستان علما کونسل کاکہناتھا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے طرزِ عمل کا جواب گالی یا بدزبانی سے نہ دیں، بلکہ صبر، اخلاق اور تہذیب کا دامن تھامے رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed