پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں صوبے کے مختلف اضلاع میںخدمات انجام دینے والے گریڈ18کے 13سول ججز کو گریڈ19میں سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔ اس ضمن میں رجسٹرار محمد زیب خان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جن جوڈیشل افسران کوگریڈ19میں سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں سریر شاہ، سلمان نادر محمد، سید فرقان مشوانی،مرتضی خان، محمد فاروق احمد، محمد اکرام، محمد امتیاز، مظہرعلی خان، صادق اللہ، عبدالحلیم، عالیہ بی بی ،محمد وقار اور عالم زیب خان شامل ہیں۔ ان جوڈیشل افسران کی ترقی کی منظوری گزشتہ روز ہونے والی ڈیپارٹمینٹل پروموشن /ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔







