ایران مفاہمتی یاداشت توڑے یا نہ توڑے ‘ مجھے پرواہ نہیں’ ٹرمپ

اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے مسلسل آٹھویں رات بھی ایران پر حملے کیے، بندرگاہی شہروں میں دھماکے ہوئے ،امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف حملوں کا تازہ مرحلہ مکمل کر لیا ہے،ایرانی حکام اور میڈیا کے مطابق خوزستان اور ہرمزگان صوبوں کے مختلف علاقوں پر تازہ امریکی حملے کئے گئے،ایرانی فوج نے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں میں اسلحہ ڈپو اور ریڈارز تباہ ہوگئے ۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے حملوں میں ایرانی فوج کی ساحلی نگرانی کی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام، بحری صلاحیتوں اور میزائل و ڈرون ذخیرہ کرنے کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی فوج نے پاسداران انقلاب کی ان فورسز کو بھی ہدف بنایا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعے کے روز اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کیے تھے۔ سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی صدر کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرات سے محفوظ بنانے، ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے اور گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی ایرانی فورسز کو فوری سزا دینے کے مقصد سے کیے گئے۔سینٹ کام نے فوری طور پر حملوں کے مقامات یا نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اردن میں فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے دوران دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی امریکا کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا محفوظ سفر، ہیروز، ان کی قربانی صرف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ قبل ازیں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed