لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور عوام نے علاقے میں مستقل سرکاری اور پکی سڑک نہ ہونے کے خلاف حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کی پُرزور اپیل کی ہے۔ حاجی لال مہ گل کلی، حاجی سید حسین کلی، حاجی امبرگل کلی، حاجی بابو جان کلی اور مولیان کلی سمیت تقریباً پانچ دیہات کی آبادی کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ذاتی ملکیت کی زمینوں سے گزرنے والے راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں جو اکثر بند کر دیے جاتے ہیں، جبکہ تین سرکاری سڑکیں محض 50 سے 100 میٹر کے فاصلے پر آ کر ادھوری بند پڑی ہیں۔ حاجی بابو جان، فدا حسین شنواری، حاجی گوہر ایوب اور دیگر معززین نے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں، بزرگوں اور بچوں کی سفری مشکلات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر پکی سڑک منظور کی جائے۔۔







