باجوڑ ‘مویشیوں کا شکار کرنیوالا چیتا علاقہ مکینوں کے ہاتھوں ہلاک

باجوڑ کی تحصیل وڑہ ماموند کے علاقے سپرے منڈوگوں میں متعدد گائے اور بکریوں کو شکار کرنے والا ایک چیتا علاقہ مکینوں نے کافی کوششوں کے بعد ہلاک کر دیا۔مقامی افراد کے مطابق چیتا گزشتہ کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر مویشیوں پر حملے کر رہا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد جانور ہلاک ہو چکے تھے۔مسلسل حملوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم تھی اور لوگوں کو اپنے مویشیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق تھی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلسل کوششوں کے بعد آخرکار انہوں نے چیتے کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد علاقے میں خوف کی فضا کسی حد تک ختم ہو گئی۔واضح رہے کہ اس واقعے کے حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed