میرے نام پر ٹکٹ لینے والے وکلا ء کہاں غائب ہیں؟عمران خان برہم

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے تین وکلا رہنمائوں حامد خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ "میرے نام پر ٹکٹ لینے والے وکلا اب کہاں غائب ہیں؟۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ملاقات کے دوران اپنی قانونی ٹیم کے اہم ارکان اور پارٹی کے وکلا رہنمائوں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق عمران خان سینیٹر حامد خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ سے سخت ناراض نظر آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ جن وکلا کو ان کے نام پر بار الیکشن میں ٹکٹ دئیے گئے تھے، وہ اب کہاں ہیں؟۔انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ٹکٹ ہولڈر وکلا الیکشن جیت کر ان کی رہائی کے لئے ایک بھرپور تحریک چلائیں گے، مگر عملی طور پر ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی نے بھی اس صورتحال پر اپنا موقف دیتے ہوئے وکلا کنونشن کے انعقاد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔دوسری جانب بانی کی بہن علیمہ خانم بھی ماضی میں کئی بار پارٹی کے وکلا رہنمائوں کی حکمت عملی اور کارکردگی پر سرِ عام تنقید کر چکی ہیں، جس سے پارٹی کے اندرونی خلفشار سامنے آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed