پاکستان سے رواں برس سرکاری سکیم کے تحت 50 ہزار 114 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی، خواتین کا سرکاری سکیم حج کوٹے میں مجموعی تناسب 43.5 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خواتین عازمین کا تعلق کراچی ریجن سے ہے، کراچی کی 13869 خواتین عازمین ملک بھر میں سرفہرست ہیں، دوسرے نمبر پر لاہور ریجن سے 13619 خواتین، تیسرے نمبر پر اسلام آباد ریجن کی 11573 خواتین حج کریں گی، ملتان سے 4264 اور پشاور ریجن سے 3331 خواتین عازمین حج شامل ہیں۔سیالکوٹ سے 2412 خواتین فریضہ حج کے لیے جائیں گی، تناسب کے لحاظ سے سب سے زیادہ شرح 47.8 فیصد سیالکوٹ ریجن کی خواتین عازمین کی ہے، کوئٹہ سے 709 خواتین عازمین حج میں شامل ہیں، جن کی شرح محض 17.3 فیصد ہے، سب سے کم 337 خواتین عازمین کا تعلق سکھر ریجن سے ہے۔ 8 شہروں سے مجموعی طور پر 50114 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی۔ملک بھر سے 65182 مرد عازمین حجاز مقدس جائیں گے، سرکاری حج سکیم کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 19 ہزار ہے، سرکاری سکیم میں حج معاونین، ہارڈ شپ اور دیگر کوٹے کے 3900 عازمین بھی شامل ہیں۔







