مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق مئی 2026 پاکستانیوں کیلئے آرام اور تفریح کا مہینہ ثابت ہونے والا ہے، وفاقی تعطیلات، ہفتہ وار چھٹیوں اور عید الاضحی کے ممکنہ موقع پر عوام کو مجموعی طور پر11 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔مئی کا آغاز ہی طویل چھٹیوں سے ہوگا، یکم مئی بروز جمعہ کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہوگی، اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار (2 اور 3 مئی) کی چھٹیوں کو ملا کر سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔اس کے علاوہ رواں سال مئی میں عید الاضحی کی آمد متوقع ہے جس کیلئے چاند کی رویت کے مطابق دو صورتیں ہو سکتی ہیں۔اگر ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آ گیا، تو عید27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی، اس صورت میں ہفتہ اور اتوار کو ملا کر مسلسل 5 چھٹیاں بنیں گی لیکن اگر چاند نظر نہ آیا اور ذی القعد کے 30 دن پورے ہوئے، تو عید28 سے 30 مئی تک ہوگی، جس کے ساتھ 31 مئی (اتوار) کی چھٹی شامل ہوگی۔اگر حکومت25 مئی (پیر) کو بھی اضافی چھٹی دے دیتی ہے، تو یہ تعطیلات گزشتہ ویک اینڈ (23ـ24 مئی) سے مل کر ایک طویل بریک بن سکتی ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا، جس کے بعد عید کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔یومِ مئی و ویک اینڈ: 1 مئی تا 3 مئی (03 دن) ، ہفتہ وار چھٹیوں میں 9، 10، 16، 17، 23، 24 مئی شامل ہیں جبکہ عید الاضحی کی 27 مئی تا 29 مئی (کم از کم 03 دن) کی چھٹی ہوں گی، جس کے بعد مئی کے دوران تقریباً11 سے 12 دن کی مجموعی چھٹیاں بنتی ہے۔







