ٹرمپ کیئر منصوبہ، صدر ٹرمپ کی عبدالسیّد سے ملاقات پر آمادگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب سینیٹر عبدالسیّد سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی، جس میں تمام امریکی شہریوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس پروگرام کو صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ’ٹرمپ کیئر‘ کا نام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے امریکی صدر کو ملک کے تمام شہریوں کے لیے صحت کی سہولتوں کی ضمانت دینے والے منصوبے سے اپنا نام منسلک کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

12 نومبر 2026 کو عبدالسیّد نے سوشل میڈیا پر سنہری رنگ کے ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن پر ’ٹرمپ کیئر‘ درج تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی یہ تصاویر شیئر کیں۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے عبدالسیّد کو ذہین شخص قرار دیا اور ان سے ملاقات کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے عبدالسیّد کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed