ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان کی ایل آر ایچ آمد، زخمی سب انسپکٹر کی عیادت

پشاور میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ رفعت اللہ خان (پی ایس پی) نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چھاپے کے دوران دیوار گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر امجد خان کی عیادت کی اور ان کی صحت و طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔

پولیس تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان ہسپتال میں زخمی سب انسپکٹر امجد خان کے پاس گئے، ان کی حوصلہ افزائی کی اور جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے متعلقہ طبی عملے کو زخمی افسر کو بہترین طبی سہولیات اور معیاری علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان نے کہا کہ پولیس فورس کے افسران اور جوان محکمانہ فرائض کی ادائیگی اور عوام کے تحفظ کے دوران ہر قسم کے کٹھن حالات کا بہادری سے سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں اور خدمات انتہائی قابلِ قدر ہیں اور محکمہ پولیس اپنے زخمی افسران و جوانوں کی دیکھ بھال، علاج معالجے اور فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed