گورنر راج کے بعد پالیسیوں پر عملدرآمد، نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں، معظم بٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قانون دان معظم بٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کے بعد مرکز اور صوبے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہوں نے جن پالیسیوں کا اعلان کیا ہے اسے عملی جامہ پہنایا جائے۔ اور شہیدوں کو گالیاں دینے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ ان کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے جمعرات کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معظم بٹ نے کہا کہ ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرپشن کے معاملے میں سامنے انے والے سیاستدان ہوں یا سابقہ وزیر ان کا مواخذہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے وقت کا ہم تقاضہ ہے اور موروثی سیاست کا خاتمہ اب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست حکومت اور عدالت کو ایک پیج پہ اگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خواب فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں جن پالیسیوں کا اعلان کیا ہے اسے عملی جامہ پہنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں حقیقی سیاستدانوں کو ان بورڈ لیا جائے اور گراس روٹ لیول سے سیاست کا اغاز کیا جائے۔ اور موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک لسانی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا لہذا نئے صوبوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے نام پر بھی سیاست کرنے والے خبردار ہو جائے کہ ماضی میں افغان بار کے دوران پاک فوج نے مرکزی کردار ادا کیا اور پاکستان کے بچانے کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed