نادرا کا یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک نظام نافذ

نادرا نے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے اندراج کے لیے منتخب اضلاع کی یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا ہے اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں کی یونین کونسل اور ویلج کونسلز کے سیکرٹریز کو ان الزامات کے تحت معطل کیا گیا ہے جبکہ بعض کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں افغان مہاجرین کو جاری ہونیوالے برتھ سرٹیفکیٹس کے سلسلے کی روک تھام کیلئے ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے اندراج کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے ملک کے منتخب اضلاع کی یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک تصدیق کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔نئے نظام کے تحت درخواست گزاروں کو سرٹیفکیٹ کے اجرا سے قبل بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرنا ہوگی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد جعلی، بوگس یا غیر قانونی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی روک تھام اور سول رجسٹریشن ریکارڈ میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔نادرا کے مطابق یہ سہولت چاروں صوبوں کے منتخب اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، جھنگ، بہاولنگر اور شیخوپورہ جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed