بیلا حدید کا متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ لائم ڈیزیز سمیت متعدد بیماریوں کا سامنا کر رہی ہیں، جن کے باعث ان کی روزمرہ زندگی اور ماڈلنگ کیریئر متاثر ہو رہا ہے۔

30 سالہ ماڈل نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ لائم ڈیزیز کے علاوہ پوسچرل آرتھوسٹیٹک ٹیکی کارڈیا سنڈروم (POTS)، پری مینسٹرول ڈسفورک ڈس آرڈر (PMDD) اور اینڈومیٹریوسس میں بھی مبتلا ہیں۔

ان طبی مسائل کے نتیجے میں انہیں دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہونے، ماہواری کے دوران شدید درد اور دیگر جسمانی و ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بیلا حدید نے اپنی صحت سے متعلق ایک مشکل تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ریمپ پر واک سے کچھ دیر قبل اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری پیش آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح اچانک طبیعت بگڑنے سے ان کے اعتماد پر بھی اثر پڑتا ہے۔ تاہم اب وہ اپنی جسمانی استعداد اور صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور کام سے متعلق فیصلے کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed