کاشف فرحان ڈپٹی ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعینات

*کاشف فرحان ڈپٹی ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعینات*

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کھیلوں کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے افسر کاشف فرحان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کو اسٹیڈیم کے انتظامی امور میں بہتری اور کرکٹ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کاشف فرحان محکمہ کھیل میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مختلف انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور، سوات اور مردان کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے دور میں پشاور ریجن نے انڈر 21 گیمز میں مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ 2026 کے انڈر 21 گیمز میں 124 گولڈ میڈلز حاصل کرکے ریکارڈ کامیابی اپنے نام کی۔

ان کی انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں 2023، 2024 اور 2025 میں بہترین ریجنل سپورٹس آفیسر کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے قومی و صوبائی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں، یوتھ گیمز، مارشل آرٹس چیمپئن شپ اور سنو اسپورٹس فیسٹیولز کے انعقاد میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔

کاشف فرحان ہاکی کے سابق قومی کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بطور ٹیکنیکل آفیشل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اسپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

نئی ذمہ داریوں کے تحت وہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے انتظامی امور، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال، کرکٹ ایونٹس کے انعقاد اور کھلاڑیوں و شائقین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے معاملات دیکھیں گے۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹیڈیم کی بہتری اور کرکٹ کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed