شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن کی تفصیلات سامنے آ گئیں

بالی وڈ  سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔

گزشتہ 14 برس سے پوجا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں، انہوں نے 2012 میں سپر اسٹار کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ناصرف ان کی چیف مینیجر بلکہ برانڈ اسٹریٹجسٹ اور قریبی قابلِ بھروسہ ساتھی بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 42 سالہ پوجا ڈاڈلانی نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں 38 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپے مالیت کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوجا ڈاڈلانی کو شاہ رخ خان کی جانب سے تقریباً 70 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا ڈاڈلانی شاہ رخ خان کے فلمی شیڈول، تعلقاتِ عامہ، برانڈ معاہدوں اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل ٹیم اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے کاروباری امور بھی سنبھالتی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed