دوحا: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے مقابلے میں پاکستان اے کی ٹیم نیپال کے خلاف بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوحا میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان اے کی اننگز میں روحیل نظیر 64 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور سب سے نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ ان کے علاوہ حسن نواز نے 28، احمد دانیال نے 16، حیدر علی نے 15، معاذ صداقت نے 13، کپتان عبدالصمد نے 13، شمائل حسین نے 6 اور محمد حسنین نے 4 رنز اسکور کیے، جبکہ فرحان یوسف، محمد عمران اور سفیان مقیم کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
نیپال کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ابھیشیک گوتم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سندیپ لمیچانے اور کشل بھرتل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔







