امریکی ویزا کیلئے جعلی دستاویزات سفارتخانے میں جمع کرانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات امریکن سفارت خانے میں جمع کرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکی سفارت خانے اسلام آباد کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی غرض سے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) تیار کیے تھے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ایک شہری کو امریکی ویزا دلانے کے عوض 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم وصول کی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ویزا کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر غلط شناخت کا سہارا بھی لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed