راکھی ساونت کا سلمان خان کو ہانیہ عامر کا مشورہ

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسری اداکاراؤں کے بجائے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم میں کام کریں۔

راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوش مزاج اور شوخ طبیعت کی مالک اداکارہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ہانیہ عامر کی جوڑی پردۂ سیمیں پر خوب جچے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر دونوں اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئے تو یہ فلم 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا بزنس کرسکتی ہے۔

راکھی ساونت کے اس بیان کے بعد سلمان خان اور ہانیہ عامر کی ممکنہ جوڑی سے متعلق دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔

تاہم سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے ہانیہ عامر کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے یا انہیں کاسٹ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed