نیوزی لینڈ میں کالج سے بھاگ کر میچ دیکھنے والے طلبہ کا انٹرویو وائرل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں کالج سے بھاگ کر کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچنے والے نوجوان شائقین کی ویڈیو کے بعد اب ان کا انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویلنگٹن ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کا کھیل دیکھنے کے لیے کالج کے چند طلبہ اسٹیڈیم میں موجود تھے اور اطمینان سے برگر کھا رہے تھے کہ اچانک براڈکاسٹ کیمروں نے انہیں بڑی ٹی وی اسکرین پر دکھا دیا۔ اسکرین پر خود کو دیکھتے ہی نوجوانوں نے اپنے چہرے چھپانے کی کوشش کی اور اس دلچسپ صورتحال سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔

کالج چھوڑ کر میچ دیکھنے آنے والے ان طلبہ کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی جبکہ میچ کے دوران کمنٹیٹرز نے بھی اس منظر پر دلچسپ تبصرے کیے۔ بعد ازاں میچ کے اختتام پر ایک خاتون اینکر کی جانب سے ان طلبہ کا لیا گیا انٹرویو بھی انٹرنیٹ پر مقبول ہو گیا۔

انٹرویو کے دوران ایک طالب علم نے بتایا کہ کالج نہ جانے اور اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پر ان کی والدہ نے فون کر کے کہا کہ یہ سب بہت دلچسپ تھا۔ دوسرے نوجوان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ان کے والدین اس حرکت پر کچھ ناراض تھے تاہم بعد میں معاملہ ٹھیک ہو گیا، جبکہ تیسرے طالب علم نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں یہ ویڈیو بھیجی اور ان پر فخر کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان نوجوان کرکٹ شائقین کا کالج ویلنگٹن کرکٹ اسٹیڈیم کے بالکل سامنے سڑک پار واقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed