ملک بھر میں مون سون کا 11واں سپیل کل سے شروع ہوگا

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 16 سے 19ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون اسپیل کے تحت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، کوہاٹ میں بھی بارش متوقع ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں کے بہا ئو میں اضافے کا امکان ہے جب کہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ایبٹ آباد، بٹگرام، مانسہرہ، سوات و دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولرپینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عوام سے اپیل ہے خراب موسم کے دوران غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، جس کے باعث خیبرپختونخوا میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے درمیان مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔ کشمیر ،گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش برس سکتی ہے، اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed