ملزموں کو صحت سہولیات دینے سے انکار ‘ پشاور ہائی کورٹ برہم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ملزمان کی صحت سہولیات فراہمی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو قانون کے مطابق صحت سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کو علاج کے لئے ایل آر ایچ ریفر کیا گیا لیکن ان کو علاج فراہم نہیں کیا گیا۔ کسی بھی مجرم کو طبی سہولیات سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 1973 آئین کے آرٹیکل 4 اور 9 کے مطابق مجرم کے ساتھ بھی قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ سزایافتہ مجرموں کو جو طبی سہولیات چاہیئے ان کو فراہم کیا جائے۔ درخواست گزارں میں کسی کو سرجری کی ضرورت ہوں تو ان کو علاج فراہم کیا جائے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال درخواست گزاروں کو طبی سہولیات فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed