بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر اداکار کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہامیتابھ بچن جی کو 80 ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
A very happy 80th birthday to Amitabh Bachchan Ji. He is one of India’s most remarkable film personalities who has enthralled and entertained audiences across generations. May he lead a long and healthy life. @SrBachchan
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہوہ ہندوستان کی سب سے قابل ذکر فلمی شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے نسل در نسل شائقین کو محظوظ کیا۔نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی لمبی زندگی اور صحت تندرستی کے لیے دعا بھی کی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی ہندی فلم انڈسٹری میں پہلے بھی بہت ڈیمانڈ رہی اور اب بھی وہ تقریبا تمام ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی اولین ترجیح ہیں۔
1969 میں اپنی پہلی فلم سات ہندوستانی کے بعد، انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد ہٹ فلمیں دیں جن میں زنجیر، ڈان، دیور، تریشول، کالا پتھر اور بہت سی دیگر فلمیں شامل ہیں۔







