عراق میں داعش سے تعلق پر 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید

 

عراقی فوجداری عدالت نے داعش سے تعلق کے جرم میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ دو دیگر فرانسیسی شہریوں کو 15، 15 سال قید کا حکم دیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقدمے میں اب تک مجموعی طور پر 26 فرانسیسی شہریوں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سزا پانے والے فرانسیسی شہریوں کو شمال مشرقی شام کے حکام نے عراقی حکام کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف عراق میں عدالتی کارروائی کی گئی۔

عراقی عدالت نے مزید 10 فرانسیسی شہریوں کے مقدمات کے فیصلے فی الحال مؤخر کردیے ہیں۔

اس طرح مقدمے میں شامل فرانسیسی شہریوں کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید 10 افراد کے حوالے سے فیصلے آنا باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed