چارسدہ میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون شوہر سمیت قتل

چارسدہ: خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، مقتولہ نے چند ہفتے قبل چار افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات تھانہ سرڈھیری کی حدود میں واقع علاقے ابراہیم زئی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے حارث اور ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ نے چند ہفتے قبل اجتماعی زیادتی کے الزام میں عاصم، سلیمان، تیمور اور عادل نامی چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس مقدمے میں تین ملزمان گرفتار ہوکر جیل میں ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے دونوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس اس پہلو سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا میاں بیوی کا قتل اجتماعی زیادتی کے سابقہ مقدمے سے منسلک ہے یا اس کے پیچھے کوئی دوسرا تنازع ہے۔

تاحال دوہرے قتل کے محرکات اور ملزمان سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed