شانگلہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل راو عمران سرتاج نے یونیورسٹی آف شانگلہ میں منعقدہ رائزنگ شانگلہ ایکسپو 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب کا افتتاح کیا۔
تقریب میں سیکرٹری تعلیم، وائس چانسلر یونیورسٹی آف شانگلہ، کمشنر مالاکنڈ، آرمی بریگیڈ کمانڈر، ڈپٹی کمشنر شانگلہ، علاقائی مشران، نوجوانوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی جی ایف سی نے ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نوجوانوں کی جانب سے پیش کیے گئے تخلیقی کام اور صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر میجر جنرل راو عمران سرتاج نے رائزنگ شانگلہ ایکسپو 2026 کے انعقاد کو اہم اور مفید اقدام قرار دیا۔
یہ ایکسپو فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ، پاک فوج، یونیورسٹی آف شانگلہ اور پاتھ فائنڈر گروپ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا۔
منتظمین کے مطابق رائزنگ شانگلہ ایکسپو 2026 علاقے کی تاریخ کے بڑے اور اہم پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا مقصد شانگلہ کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور علاقے میں ترقی کے امکانات کو نمایاں کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔







